22 اگست ، 2012
دی ہیگ…نیدر لینڈز میں 13ویں صدی کے ایک قدیم چرچ کو جدید بُک اسٹور میں تبدیل کر کے اس کی رونقیں دوبارہ سے بحال کر دی گئی ہیں۔ قدیم طرز ِ تعمیر کی عکاسی کر تے اس چرچ کو طویل عرصے سے عبادت کے لئے استعما ل نہیں کیا جارہا تھا لہذٰا ایک نجی ڈچ کمپنی نے اسے ایک جدید بُک اسٹور کی شکل دے دی ہے۔کشادہ ہال اور گیلری کے حامل اس چرچ میں دیوہیکل الماریاں اور بک شیلفس بناکر ایک دلفریب اسٹور میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں مطا لعے سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی اکثریت یہاں کا رخ کر تی نظر آتی ہے۔