دلچسپ و عجیب
23 اگست ، 2012

منہ سے شعلے اُگلنے کی کوشش بری طرح ناکام

 منہ سے شعلے اُگلنے کی کوشش بری طرح ناکام

نیویارک…این جی ٹی…ایڈونچر کے شوقین نو جوان کسی بھی قسم کے کر تب کو سر انجام دینے کیلئے جا ن جوکھم میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کر تے لیکن خطرناک کرتب دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ۔ایسا ہی ایک نوجوان نے کوشش کی جسے نہ جانے کیا خیال آیا کہ منہ سے آگ کا شعلہ اگلنے جیسے خطرناک کرتب کے مظاہرے کی ٹھان لی۔جیسے ہی اس سَر پھرے نوجوان نے اپنے منہ میں پیٹرول بھر کر آگ کی جانب اچھالا تو مہارت کی کمی کے باعث آگ کا شعلہ دوگنی رفتار سے پلٹ کراس کے جانب لوٹ آیااوراناڑی کرتب باز ناکام ہو کر دھول چاٹتا نظر آیا۔

مزید خبریں :