23 اگست ، 2012
کراچی…این جی ٹی…بی مانو ویسے تو شیر کی خالہ ہیں لیکن اس بات سے شاید یہ مٹھو میاں نا واقف ہیں اسی لئے تو اس بہادری سے بلی کو صوفے سے بھگانے کیلئے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔ ایک ویڈیو میں نظر آنے والے ننھے طوطے نے جب بی مانو کو اپنے من پسند صوفے پر بیٹھا دیکھا تواس سے رہا نہیں گیااور اپنے سے کئی گنا بڑی بی مانو سے اُلجھ پڑا۔ طوطے کی مسلسل چھیڑ چھاڑسے تنگ آکر بلآخربلی نے بھی اپنے پنجوں سے مٹھو میاں پرکئی وار کرنے شروع کر دئیے لیکن وہ تھے کہ ہر بار اُ ڑ کر بلی کی پہنچ سے دور نکل جاتے