23 اگست ، 2012
غزہ …خواتین کو عام طور پر اچھا ڈرا ئیور نہیں ما نا جا تا لیکن مشرق ِ وسطٰی کی اسپیڈ سسٹرز نے سب کو غلط ثا بت کر دیا ہے ۔ بیس اور تیس سال کی عمر و ں کی یہ مہم جو خو اتین تیز رفتار ی سے کار دو ڑانے اور ڈرفٹنگ کر نے کے مظاہر ے پیش کر تی ہیں جنہیں مشرقِ وسطی کی پہلی خواتین اسپیڈریسنگ ٹیم کی ارکا ن ہونے کا اعز از بھی حا صل ہے ۔اسپیڈ سسٹرز گر وپ میں شامل تما م خواتین کا تعلق فلسطین سے ہے جنہوں نے شد ید مخا لفت کا سامنا کرنے کے با جود ثا بت کر دیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں۔