صحت و سائنس
11 فروری ، 2012

امراض قلب کی چار ادویات کو قابل استعمال قرار دیدیا گیا

امراض قلب کی چار ادویات کو قابل استعمال قرار دیدیا گیا

لاہور … بیرون اور اندرون ملک کی ڈرگز ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے امراض قلب کی چار ادویات کو قابل استعمال قرار دیدیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پی آئی سی لاہور کی جانب سے مریضوں کو مہیا کی گئیں ادویات تجزیہ کے لئے برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ بھجوائی گئیں تھیں،ان لیبارٹریز کے علاوہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز لاہور کی تجزیاتی رپورٹس سے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ ان ادویات میں کسی قسم کا کوئی مضر صحت جزو شامل نہیں ہے۔قابل استعمال ادویات میں اٹینول،سولپرن،کارڈیواسٹین اور کورکانٹ شامل ہیں۔

مزید خبریں :