صحت و سائنس
23 ستمبر ، 2012

دماغ پر چاکلیٹ اور افیون کا اثر ایک جیسا ہوتا ہے،تحقیق

 دماغ پر چاکلیٹ اور افیون کا اثر ایک جیسا ہوتا ہے،تحقیق

واشنگٹن…انسانی دماغ پر چاکلیٹ اور افیون کا اثر ایک جیسا ہوتا ہے،لوگ اس لئے چاکلیٹ بڑے شوق سے کھاتے ہیں کہ انسانی دماغ پر چاکلیٹ اور افیون کا اثر ایک جیسا ہوتا ہے۔ یہ اندازہ مشی گن یونیوورسٹی کے سائنس دانوں نے کیا۔ تحقیقات کرنے والے گروپ کی سربراہ الیکساندرا ڈی فلیچیو آنٹونیو کے مطابق اس وجہ سے انسان کے لئے چاکلیٹ کا ایک اور حصہ کھانے سے باز رہنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ میٹھا کھانے والوں کا منشیات خوروں کی طرح علاج کرانے کی ضرورت ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ مقدار میں چاکلیٹ کھانے سے وزن بڑھ سکتا ہے۔

مزید خبریں :