صحت و سائنس
25 ستمبر ، 2012

تازہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کے امکانات کم

 تازہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کے امکانات کم

اسٹاک ہوم … طبی ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ دیر تک تازہ رہنے والے پھل اور سبزیاں کثرت سے استعمال کرنے سے ہارٹ اٹیک کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ سویڈن کے طبی ماہرین نے کہا کہ زیادہ دیر تک تازہ رہنے والے پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کی جانے والی غذا استعمال کرنے سے ہارٹ اٹیک کے خطرات ایک تہائی کم ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے اس حوالے سے 30 ہزار آئرش خواتین پر تحقیق کی جن کی عمریں 49 سے 53 سال تھیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جنوں نے زیادہ دیر تک تازہ رہنے والے پلھوں اور سبزیوں کا کثرت سے استعمال کیا وہ انکی نسبت 20 فیصد کم ہارٹ اٹیک میں مبتلا ہوئیں جنہوں نے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کم کیا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ہر ایک کو دن میں کم از کم 5 پھل اور سبزیاں استعمال کرنی چاہئیں۔

مزید خبریں :