19 اکتوبر ، 2012
نیو یارک…آسٹرین اسکائی ڈائیور Felix Baumgartner کی خلاء سے بلندین ترین جمپ کے بعد امریکا میں ایک شخص نے چار انچ کی اونچائی سے دنیا کی چھوٹی ترین فری فال کامظاہرہ پیش کیا۔ایک مقامی امریکی ٹی وی شو کے دوران Alex Brennerنامی اس کھلاڑی کو ایک رسی کی مدد سے چھت سے لٹکا دیا گیا جس نے اس مظاہرہ کیلئے اسکائی ڈائیور کا مکمل روپ دھار ا ہو اتھا۔زمین سے اوپر چار انچ کے اونچائی پر لٹکے اس شخص کی رسی کو جیسے ہی کھولاگیا تو وہ نا صرف زمین پر ڈھیر ہو گیا بلکہ اس طرح پیرا شوٹ کے کھلتے ہی دنیا کی چھوٹی ترین فری فال چھلانگ بھی کامیابی سے مکمل ہو گئی۔