19 اکتوبر ، 2012
نیو یارک…کام کی تھکان ہو اور ایسے میں ایک گرم چائے کی پیالی مل جائے تو کیاہی کہنے، لیکن اگرپیالی ایسی خوفناک ہو تو تھکن اترنا مشکل بھی ہو سکتا ہے۔امریکی ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والی Yumiنامی خاتون نے چائے اور کافی کی ایسی منفردپیالیاں تیار کی ہیں جن کے پیندے میں خوفناک شکلوں کے ننھے مجسمے بنے ہوئے ہیں ۔شارک ،آکٹوپس، مکڑی ،لوبسٹر، انسانی کھوپڑی اور مگرمچھ جیسے کئی خوفناک مجسموں والی ان پیالیوں میں چائے پینا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔