20 اکتوبر ، 2012
کیلی فورنیا. . .. یہ افراد خو دکشی کے ارادے سے ہر گز نہیں نکلے بلکہ یہ دنیا کے سب سے بڑے اسکیٹ بور ڈ پر اسکیٹنگ کا لطف اٹھا رہے ہیں ۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شخص نے 36فٹ 7 انچ لمبا دنیا کا سب سے بڑا اسکیٹ بورڈ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔لکڑی اور اسٹیل سے بنے اس اسکیٹ بو رڈ کی اونچائی 3فٹ 7انچ جبکہ چو ڑائی 8فٹ 8انچ ہے۔اس اسکیٹ بو رڈ پر ایک نہیں دو نہیں بلکہ بارہ افرادایک ساتھ اسکیٹنگ کر سکتے ہیں جسے گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ کے 2013کے ایڈیشن میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔