20 اکتوبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… دنیا بھر میں ایسے فیشن شو تو بہت منعقد کیے جاتے رہتے ہیں جن میں دبلی پتلی اور لمبی ما ڈلزمختلف فیشن ڈیزائنرز کے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واکرتی نظر آتی ہیں تاہم اب جانوروں کے فیشن ڈیزائنرز بھی ایسے ہی شوق اپنانے لگے ہیں۔ امریکی ریا ست نیو یار ک میں بھی گذشتہ دنوں ایک ایسے ہی فیشن شو کا نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں مختلف ڈیزائنرز نے بلیوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے اپنے منفرد اور دلفریب ملبوسات کی نمائش کی۔چوتھے سالانہMeet the Breedنامی اس فیشن شو میں رنگ بر نگے ملبو سات،وگز،ہیٹس اور کو ٹس میں ملبو س بلیوں نے ریمپ پر چل کر ثابت کر دیا کہ وہ بھی صفِ اول کی ماڈلز سے کسی صورت کم نہیں ۔