26 اکتوبر ، 2012
بیجنگ…چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے51نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔دس دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسمِ بہار اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔رواں برس ڈیزائنرز 51مختلف کیٹیگریز کے لیے54فیشن شوزمیں حصہ لیں گے، اور پانچ فیشن ڈیزائنزمقابلوں کے لیے150افراد مدِ مقابل نظر آئینگے۔24 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ فیشن ویک3نومبر تک جاری رہے گا جس کے ابتدائی شوز میں ماڈلز کیساتھ ساتھ شاندار گاڑیوں نے بھی ریمپ پر اپنے جلوے بکھیرے۔