18 فروری ، 2012
لاہور … پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کیلیے استعمال کی جانے والی دوائی آئسو ٹیب کو برطانیہ کے بعد فرانس اور امریکی لیبارٹریوں نے بھی مضرصحت قرار دے دیا۔ پی آئی سی میں ادویات کے ری ایکشن کے بعد یہ دوائیں ٹیسٹ کیلیے برطانیہ کی ایک لیبارٹری بھجوائی گئی تھیں ،جس کی رپورٹ میں آئسو ٹیب کی گولیوں کو ری ایکشن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ،محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ان گولیوں کے فرانس کی سرکاری لیبارٹری جبکہ امریکہ کی دو پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرائے گئے ،ان تینوں لیبارٹریز نے بھی ان گولیوں میں اینٹی ملیریا دوائی کی نشاندہی کی ہے ۔