Time 18 جون ، 2023
صحت و سائنس

ڈبل روٹی کھانے سے صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

صبح ناشتے میں ڈبل روٹی کھانے سے آپ کے خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے، ماہرین کے مطابق خون میں شوگر کی مقدار کا زیادہ ہونا آپ کو ٹائپ ٹو شوگر کا مریض بنا سکتا ہے/ فائل فوٹو
صبح ناشتے میں ڈبل روٹی کھانے سے آپ کے خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے، ماہرین کے مطابق خون میں شوگر کی مقدار کا زیادہ ہونا آپ کو ٹائپ ٹو شوگر کا مریض بنا سکتا ہے/ فائل فوٹو

ڈبل روٹی دنیا میں سب سے زیادہ کھانے والی روٹی کے طور پر استعمال ہوتی ہے کیونکہ یہ ناصرف کھانے میں آسان ہوتی ہے بلکہ اسے پکانے میں بھی محنت نہیں کرنی پڑتی۔

جتنی ڈبل روٹی سہولت فراہم کرتی ہے اس کے اثرات بھی صحت پر برے ہی مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس میں میدہ، چینی، خمیر اور تیل بھی شامل ہوتا ہے جو صحت کو متاثر کرتے ہیں۔

تو آئیے جانتے ہیں ڈبل روٹی کھانے کے کیا نقصانات ہوتے ہیں۔

بھوک ختم نہیں ہوتی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوں تو ڈبل روٹی پورے دن میں کبھی بھی کھائی جاسکتی ہے لیکن زیادہ تر لوگ صبح ناشتے میں اسے کھانا پسند کرتے ہیں۔

ڈبل روٹی صحت کو اس لیے متاثر کرسکتی ہے کیونکہ ڈبل روٹی میں کاربو ہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس کے ساتھ glycemic نامی اجزا بھی زیادہ ہوتا ہے، ایک تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ جس کھانے میں glycemic زیادہ ہو وہ بھوک کو بڑھاتا ہے جس کے باعث انسان زیادہ کھانا کھاتا ہے۔

خون میں شوگر کے اضافے کا سبب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صبح  ناشتے میں ڈبل روٹی کھانے سے آپ کے خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے، ماہرین کے مطابق خون میں شوگر کی مقدار کا زیادہ ہونا  آپ کو ٹائپ 2 شوگر کا مریض بنا سکتا ہے۔

وزن میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جیسے کے ہم نے پہلے بتایا کہ ڈبل روٹی کھانے سے بھوک ختم نہیں ہوتی اور انسان زیادہ کھانا کھاتا ہے جس کے سبب وزن میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

ڈبل روٹی میں فائبر کی مقدار بھی بہت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کے جسم کو کوئی توانائی بھی حاصل نہیں ہوتی۔

پیٹ کے مسائل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چونک ڈبل روٹی میں فائبر کم مقدار میں موجود ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوتا ہے اور آپ قبض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

نوٹ: یہ معلومات طبی جریدوں میں شائع مضمون پر مبنی ہے، اس حوالے سے قارئین اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

مزید خبریں :