Time 15 جولائی ، 2023
صحت و سائنس

پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم زیرو ڈوزبچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے: ڈبلیو ایچ او

ویکسی نیشن کم ہونے کی وجوہات میں لوگوں کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت ہے: عالمی ادارہ صحت پاکستان/ فائل فوٹو
ویکسی نیشن کم ہونے کی وجوہات میں لوگوں کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت ہے: عالمی ادارہ صحت پاکستان/ فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم زیرو ڈوزبچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت پاکستان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں میں ویکسی نیشن بڑھانےکی ضرورت ہے، پاکستان میں بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جا رہا ہے، ویکسی نیشن کم ہونے کی وجوہات میں لوگوں کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہےکہ روز افغان شہریوں سے بھری درجنوں بسیں کراچی بس اڈے پر پہنچتی ہیں، بہتر اقدامات سے پاکستان میں ویکسی نیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ میں بریسٹ فیڈنگ سے متعلق بل کی منظوری پر ڈاکٹر خالد شفیق کا کہنا ہےکہ سندھ میں بریسٹ فیڈنگ پروموشن اینڈ پروٹیکشن بل منظور کر لیا گیا ہے، بریسٹ فیڈنگ کا نیا قانون بچوں کی جان بچانے میں انتہائی معاون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسی نیشن کے غلط اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں۔

وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی پروفیسر شہزاد علی کا کہنا ہےکہ ویکسی نیشن کی شرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بڑھائی جاسکتی ہے، ویکسی نیشن بڑھانےکے لیے نجی اداروں کا تعاون حاصل کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :