16 اگست ، 2023
فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال کافائنل انگلینڈ اور اسپین کے درمیان اتوار 20اگست کو کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جبکہ اسپین نے سویڈن کو شکست دیکر پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے ایونٹ میں 2015ءکے ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ اسپین پہلی بار سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔
فائنل کیلئے آسٹریلیا کو فیوریٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم وہ انگلینڈ سے ہار گیا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ میزبان آسٹریلیا اور سویڈن کے درمیان 19 اگست ہفتے کو ہوگا۔