Time 26 اکتوبر ، 2023
جرائم

لاڑکانہ: 50 روپے ادھار واپس نہ کرنے پر رشتے داروں کے ہاتھوں شخص قتل

لاڑکانہ کے قریب نواحی علاقے میں 50  روپے ادھار واپس نہ کرنے پر رشتے داروں نے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق موئن جو داڑو کے قریب گوٹھ مندرا میں گلاب جونیجو نے اپنے ایک رشتے دار سے 50 روپے ادھار لیے تھے۔

تاہم ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر 3 ملزمان عمران ، محمد علی اور زوہیب جونیجو نے تلخ کلامی کے بعد ڈنڈوں اور چھریوں سے گلاب جونیجو پر حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کے بعد تینوں ملزمان فرار ہوگئے ۔ 

پولیس نے ورثا کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

مزید خبریں :