Time 19 مارچ ، 2024
صحت و سائنس

ڈاؤ یونیورسٹی نےکتےکےکاٹنےکی ویکسین ’ڈاؤ ریب‘ تیار کرلی

ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں تقسیم کاری کے نیٹ ورک کو فراہم کردی گئی ہیں— فوٹو: فائل
ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں تقسیم کاری کے نیٹ ورک کو فراہم کردی گئی ہیں— فوٹو: فائل

کراچی: ڈاؤیونیورسٹی نے کتےکے کاٹنےکی اینٹی ریبیز  ویکسین ’ڈاؤ ریب‘ تیار کرلی۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاؤ  ریب ویکسین ابتدائی طور پر صوبہ سندھ میں متعارف کروائی گئی ہے، ویکسین ایک فون کال پر 48 گھنٹے میں مطلوبہ مقام پر پہنچادی جائےگی۔

ڈاؤ  یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر محمد سعید قریشی نے ایک تقریب میں ڈاؤ ریب کا افتتاح کرتے ہوئےکہا کہ ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں تقسیم کار  نیٹ ورک کو فراہم کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں چین سے حاصل خام مال سے ویکسین کی اضافی ایک لاکھ 70 ہزار خوراکیں تیار کی جائیں گی۔

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ تقریب میں تقسیم کار نیٹ ورک کے درمیان اظہار دلچسپی کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔


مزید خبریں :