05 اگست ، 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا۔
چیمپئنز ٹورنامنٹس کے تین فارمیٹس میں چیمپئنز کپ ون ڈے، چیمپئنز کپ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنزفرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے۔
اس حوالے سے چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ان ٹورنامنٹس کا مقصد ہماری کرکٹ کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق لانا ہے کیونکہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کا بہت گیپ ہے لہٰذا ڈومیسٹک چیمپئنز کپ ہر سال ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ہماری موجودہ رینکنگ پاکستان کی حقیقی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی لہٰذا ہمیں اصل مقام بحال کرنا ہے اور میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل سے بہت پر اُمید ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز کپ میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی کھیلیں گے، تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے، چیمپئنز کپ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنزفرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئےڈومیسٹک سیزن میں فرسٹ کلاس اور دیگر میچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آئے ہوئے چند ماہ ہوئے ہیں، پاکستان کا ڈومیسٹک اسٹرکچر برا نہیں ہے لہٰذا ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔
'چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں اور ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے'
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں اور ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے،کرکٹ کا مجھے کتنا پتا ہے، کتنا نہیں یہ وقت بتائےگا مگر ٹارگٹ یہی ہےکرکٹ کوبہترکریں اور میں نے ثنا میرکوکہا ہےکہ آئیں اورویمن کرکٹ کےلیےکام کریں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے جس کے مطابق کیٹیگری ون کے کھلاڑی کو ساڑھے 5 لاکھ روپے ملیں گے جو کہ پچھلے سیزن میں یہ معاوضہ 3 لاکھ روپے تھا۔
واضح رہےکہ نئے سیزن کا آغاز یکم ستمبر کو چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔