Time 14 اگست ، 2024
کھیل

چیئرمین پی سی بی نے قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کے ڈیزائن کی منظوری دیدی

چیئرمین پی سی بی نے قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کے ڈیزائن کی منظوری دیدی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ان دنوں دورہ برطانیہ پر ہیں جس دوران وہ انٹرنیشنل اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے ہیڈ آفس گئے/ فوٹو جیونیوز

لندن: چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی  نے قذافی ، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے ڈیزائن کی حتمی منظوری دے دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  ان دنوں دورہ برطانیہ پر ہیں جس دوران وہ انٹرنیشنل اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے ہیڈ آفس گئے جہاں بی ڈی پی حکام نے اسٹیڈیمزکے اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔

 پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے تینوں اسٹیڈیمز کے ڈیزائن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  ڈیزائن تیارکرنے والے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے ڈیزائن کی حتمی منظوری  دے دی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈیزائن کے مطابق اسٹیڈیمز کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ایک بڑا ٹاسک ہے، ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرائیں گے، اس میگا پروجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

مزید خبریں :