21 ستمبر ، 2024
کراچی کے علاقے کلفٹن میں موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کرنے والے ملزم کو دکانداروں نے پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا جہاں ماسک اور وگ لگائے ادھیڑ عمر ڈاکو نے دکان میں 3 افراد کو یرغمال بنایا اور ان سے لوٹ مار کرنے لگا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکو نے جیسے ہی پستول رکھی تو دکاندار نے پھرتی سے ڈاکو پکڑ لیا، شور سن کر اطراف میں موجود لوگ بھی جمع ہوگئے اور ڈاکو پر تشدد کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا، پولیس نے ڈاکو کو حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب کراچی یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں نے 8 افراد سے لوٹ مار کی، لوٹ مار کے نتیجے میں ڈاکو شہریوں سے موبائل فون اور رقم لے کر فرار ہو گئے۔
ادھر لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں، ایک زخمی خاتون کے مطابق ایک شخص رشتہ نہ دینے پر دھمکی دے رہا تھا۔