Time 06 نومبر ، 2024
دنیا

امریکی الیکشن: جارجیا کے 5 پولنگ بوتھ پر بم کی غیر مصدقہ دھمکیاں موصول ہوئیں

 امریکی صدارتی انتخابات  کے دوران ریاست  جارجیا میں 5 پولنگ بوتھ پر بم کی غیر مصدقہ دھمکیاں موصول ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا میں5 پولنگ بوتھ پر بم کی غیر مصدقہ دھمکیاں موصول ہوئیں جس کی وجہ سے 2 مقامات سے ووٹرز کے انخلا پر ووٹنگ کے عمل میں تاخیر  ہوئی ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے فلیئر گن برآمد کیے جانے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ادھر  پنسلوینیا کی کیمبریاکاؤنٹی میں ووٹنگ کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم میں تکنیکی مسائل کا سامنا رہا۔

سافٹ وئیر نے ووٹنگ اسکینرز کو متاثر کیا تاہم تاخیر کی وجہ سے ووٹنگ کے وقت میں توسیع کردی گئی۔


مزید خبریں :