دلچسپ و عجیب
18 جنوری ، 2012

چین : جنگلی حیات کے مرکز میں موجود جڑواں چیتوں کی رونمائی

چین : جنگلی حیات کے مرکز میں موجود جڑواں چیتوں کی رونمائی

بیجنگ ... چین میں جنگلی حیات کے مرکز میں موجود جڑواں چیتوں کو عوام کے سامنے پیش کردیا گیا۔ڑینگ ڈاوٴ میں جنگلی حیات کے مرکز میں موجود ان چیتوں نے اپنی معصوم حرکتوں سے لوگوں کے دل مول لئے۔دو ماہ قبل پیدا ہونے والے بنگال ٹائیگرزکے اس جوڑے کو کشادہ پنجرے میں رکھا گیا ہے۔نر چیتے کا وزن 15 کلو جبکہ مادہ چیتا 10 کلو کا ہے۔جڑواں چیتے اپنا زیادہ تر وقت پنجرے میں کھیلتے ہوئے گزارتے ہیں۔پنجرے میں کیمرے کو دیکھ کر چیتوں نے تھوڑی حیرت کا اظہار کیا مگر پھر کیمرے کے نزدیک آکر خوب پوز بنائے ۔

مزید خبریں :