انٹرٹینمنٹ
24 مارچ ، 2012

بومن ایرانی اور شرمن جوشی کی فلم ”فراری کی سواری“ کا ٹریلر ریلیز

بومن ایرانی اور شرمن جوشی کی فلم ”فراری کی سواری“ کا ٹریلر ریلیز

ممبئی … شرمن جوشی اور بومن ایرانی تیار ہیں فراری کی سواری کیلئے، تھری ایڈیٹس میں ساتھ نظر آنے والے بومن اور شرمن اب جلد نظر آئیں گے فراری کی سواری میں جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فراری میں بیٹھنا اکثر عام لوگوں کا خواب ہی ہوتا ہے اب پھر ایک عام آدمی نے یہ خواب دیکھا ہے لیکن یہ خواب ہے ذرا ہٹ کراوراس خواب کی تعبیر کیا بنتی ہے اس کے لئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ راجیش ماپوسکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک باپ اور ایک بیٹے کی کہانی ہے اور اس فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے بومن ایرانی اور شرمن جوشی، جو پہلے بھی فلم تھری ایڈیٹس میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو کافی محظوظ کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :