24 مارچ ، 2012
ہالی ووڈ … اداکاروں کو ہمیشہ اپنے پرستاروں کی طرف سے محبت اور عزت نہیں ملتی ، کبھی ان کی ناراضی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ، جیسے کہ ہالی ووڈ اسٹار کم کردشیان پر ان کی ایک مداح نے آٹا انڈیل دیا۔ ریالٹی ٹی وی اسٹار کم کردشیان نے اپنا نیا پرفیوم لانچ کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا، ویسٹ ہالی ووڈ میں ریڈ کارپٹ تقریب میں جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک ناراض خاتون نے پیچھے سے آکر ان کے سر پر آٹا ڈال دیا اور چلتی بنی۔ کم کردشیان اس موقع پر صرف ہنس کر ہی رہ گئیں ، پھر اپنا حلیہ درست کرنے چلی گئیں اور 10 منٹ بعد لوٹ آئیں، تاہم ان پر آٹا پھینکنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔