انٹرٹینمنٹ
24 مارچ ، 2012

تائیوان میں لیڈی گاگا کا کنسرٹ، بارش کے باجود ٹکٹ کیلئے لمبی قطاریں

تائیوان میں لیڈی گاگا کا کنسرٹ، بارش کے باجود ٹکٹ کیلئے لمبی قطاریں

تائی پے … کہتے ہیں شوق دا کوئی مول نہیں، ایسا ہی کچھ حال نظر آیا تائیوان میں جہاں لیڈی گاگا کے مداح برستی بارش میں بھی انکے کنسرٹ کے ٹکٹس خریدنے کیلئے لائن میں لگے نظر آئے۔ تائیوان میں ہونے والے لیڈی گاگا کے کنسرٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ان کے شو کے ٹکٹس خوب ہی بک رہے ہیں۔ گزشتہ روز شدید بارش کے باوجود لیڈی گاگا کا شو دیکھنے کیلئے لوگوں کی لمبی قطاریں کاوٴنٹر پر کھڑی نظر آئیں۔ ایک اندازے کے مطابق یہ لائن 500 میٹر کا رقبہ کور کئے ہوئے تھی۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تائیوان سمیت دنیا بھر میں لیڈی گاگا کے کتنے فینز موجود ہیں اور 17مئی کو ہونے والا لیڈی گاگا کا یہ کنسرٹ کتنا کامیاب رہے گا۔

مزید خبریں :