16 جنوری ، 2015
کروشیا......ہاتھیوں کو عام طور پر چڑیا گھروں میں تفریحی سواری کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب تو یہ شیو بھی بنانے لگے ہیں۔ زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ،یہ ہاتھی کوئی حقیقی شیو نہیں بنا رہا ہے بلکہ کروشیا میں سرکس کے دوران ایک آدمی کا شیو بنانے کا ناٹک کر رہا ہے۔ہاتھی کے مالک نے اس مقصد کیلئے اسے خصوصی ٹریننگ دے رکھی ہے، جس کا مظاہرہ یہ اکثر اوقات سرکس میں کرتا رہتا ہے۔ہاتھی پہلے اپنی سونڈ کے ذریعے منہ پر پانی ڈالتا ہے اور ایک دیوہیکل ریزر کے ذریعے مصنوعی شیو بنانے کاشاندار مظاہرہ پیش کرتا ہے۔