16 جنوری ، 2015
لندن .....بچپن میں کاغذ کی کشتیاں تو بہت سے لوگوں نے بنائی ہوں گی، جس میں سواری کرنا تو ایک سپنا ہی لگتا تھا لیکن اب اس خواب کو تعبیر بھی مل گئی ہے۔جی ہاں لندن سے تعلق رکھنے والی ایک انجینئر نے کاغذ کی مدد سے ایسی کشتی تیار کر لی ہے ،جس میں سواری بھی ممکن ہے۔ایک سو کلو گرام وزنی اس کشتی کی تیاری میں تقریباً ساڑھے 3 سو میٹر لمبا کاغذ کا رول صرف ہوا، جس سے تیار ہونے والی کشتی کی لمبائی چھ فٹ ہے۔لندن کی ساؤتھ وارک بوٹنگ لیک(جھیل) میں اس کشتی کو پہلی بار پانی میں چھوڑنے کے لئے وہاں موجود سب لوگوں نے اسے بنانے والی انجینئر کا حوصلہ بڑھایا اورخوب داد سے نوازا۔