شہر شہر
27 مارچ ، 2017

بانی ایم کیو ایم کے نام پر بننے والی جامعات کے نام تبدیل

سندھ حکومت نے بانی ایم کیوایم کےنام سےمنسوب کراچی اورحیدرآباد کی یونیورسٹیوں کے نام تبدیل کردیئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بانی ایم کیو ایم کے نام پر بننے والی یونیورسٹیوں کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دےدی گئی۔

کراچی میں قائم کی جانے والی یونیورسٹی کانام تبدیل کرکے عبدالستار ایدھی یونیورسٹی جبکہ حیدر آباد کی یونیورسٹی کا نام فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھنے کا بل منظور کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری رضوان میمن، آئی جی سندھ پولیس اوردیگر افسران شریک تھے، اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں صوبائی وزیر سکندر میندھرو نے کہا کہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں شہید ریلکسیشن اینڈ کمپن سیشن ایکٹ 2014ء سمیت انسداد دہشت گردی ایکٹ میں دفاع کرنے والے کے لیے لفظ ملزم سے تبدیل کرنے، ججوں، پراسیکیوٹرز کی حفاظت کیلئے اِن کیمرہ سماعت کی بھی تجویز دی گئی جبکہ سندھ ریزیڈنٹ ایکٹ میں مالک مکان کے تحفظ کے لیےترمیم کی تجاویز بھی دی گئیں۔

مزید خبریں :