08 مارچ ، 2016
ٹوکیو .........جاپانی کابینہ نے طلاق لینے کے بعد دوبارہ شادی کے لئے انتظار کی قانونی مدت چھے ماہ سے کم کر کے100 دن کر نے کے لئے سول کوڈ قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق عالمی یوم خواتین کے موقع پر جاپانی کابینہ نے طلاق لینے کے بعد دوبارہ شادی کے لئے انتظار کی قانونی مدت چھے ماہ سے کم کر کے100 دن کر نے کی منظوری دیدی۔ تاہم ان کے اس اقدام کو قانون کی شکل دینے کے لئے پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی۔
نئے ترمیمی قانون کے تحت طلاق واقع ہونے کے 100دن بعد خاتون دوسری شادی کر سکے گی تاہم اس کے اس کو پہلے اپنے پہلے شوہر سے حاملہ نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ یا تصدیق نامہ دینا ہو گا۔جاپان کی سپریم کورٹ نے دسمبر 2015 میں اپنی ایک رولنگ میں مذکورہ قانون کو معتصبانہ قرار دیتے ہوئے خواتین کے انتظار کے دنوں کی تعداد گھٹانے کے لئے اس میں ترمیم کے لئے کہا تھا۔