دلچسپ و عجیب
09 مارچ ، 2016

ناہموار راستوں،سیڑھیوں اور رکاوٹوں پر سائیکل دوڑانے کا مقابلہ

 ناہموار راستوں،سیڑھیوں اور رکاوٹوں پر سائیکل دوڑانے کا مقابلہ

سانتیاگو......چلی کے شہر والپریسو میں ناہموار راستوں،سیڑھیوں اور رکاوٹوں پر سائیکل دوڑانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں دنیا بھر سے ماہر ریسرز نے شرکت کی۔

سٹی ڈاؤن ہل ورلڈ ٹور کیلئے13ممالک سے43ایتھلیٹ میدان میں اُترے جنہیں رکاوٹوں،ڈھلوانوں،اونچی نیچی سیڑھیوں، کئی فٹ اونچے ٹریکس سے بھرے 1اعشاریہ7کلومیٹرطویل فاصلے کو تیز رفتاری سے طے کرنا تھا۔

اس موقع پرسائیکل سواروں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے خطرناک اور اونچے نیچے راستوں پر سائیکل دوڑائی اور شائقین نے جی بھر کر ان رائیڈرز کو داد دی۔

مزید خبریں :