شہر شہر
19 نومبر ، 2016

رینجرز کی جانب سے نقاب پوش ملزم کی تصویر جاری

رینجرز کی جانب سے نقاب پوش ملزم کی تصویر جاری

 

رینجرز کی جانب سے نقاب پوش ملزم کی تصویر جاری
پاکستان رینجرز سندھ نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے نقاب پوش ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اس کی مدد کی اپیل کردی۔

پاکستان رینجرز سندھ نےنقاب پوش ملزم کی تصاویر میڈیا کو جاری کردیں، ترجمان رینجرز کے مطابق جاری کی گئی تصویر میں نظر آنے والا نقاب پوش شخص کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،نقاب پوش شخص کسی دہشت گردی کی کارروائی میں آلہ کار بن سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نقاب پوش کی شناخت اور تلاش میں عوام رینجرز سے تعاون کرے ترجمان رینجرز کے مطابق کسی کو بھی اس مشتبہ نقاب پوش کے بارے میں علم ہو تو رینجرز ہیلپ لائن1101پر اطلاع دے یا پھر اس کی اطلاع رینجرز واٹس ایپ نمبر0316-2369996پر بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :