04 دسمبر ، 2016
مشتاق پراچہ...نوشہرہ میں پولیس نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر خاتون اور 5سالہ بچے کے قتل کے الزام میں بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بھائی شیر باز کو غیرت کے نام پر قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
اس کے خلاف ورثاء نے لاشوں کے ہمراہ جی روڈ پر مظاہرہ کیا اور شیر باز کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ازاخیل تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے۔
اس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔ پیرپیائی بیلا جنگل سے خاتون اور پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔