14 فروری ، 2017
اندرون سندھ میں مختلف واقعات میں 14 ا فراد جاں بحق ، 21 ز خمی، مسلح افراد ما ں ، بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے،خیرپورمیں احمد پور کے قریب مسلح افراد گوٹھ محمد عیسیٰ ڈونڈن پر حملہ کر کے تحسین ڈونڈن اور ا سں کی بیٹی ضمیراں ڈونڈن کو اغوا کر کے لے گئے بعد ازاں تحسین کے بیٹے حفیظ اللہ ڈونڈن نے احمد پور تھانے پہنچ کر پانچ افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا پولیس کے مطابق واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور مغوی ماں بیٹی کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈھرکی میں قومی شاہراہ پر گاؤں باگو بھٹو کے قریب سے گزرنے والی ’ماہی واہ‘ نہر کے پل پرایک مال بردار ٹرک تیز رفتاری اور غلط کے باعث اچانک نہر میں جا گرا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں اور بھاری کریں کی مدد سے ٹرک اور اس کے ڈرائیور اور کلینر کو باہر نکالا ۔ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جس کی شناخت عبدالرزاق پٹھان کے نا م سے ہوئی ہے۔ کلینر کو شدید زخمی حالت میں باہر نکال کر فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا ۔
ایک اور حادثے میں ایک شخص عبدالقدیر لغاری کی پانچ سالہ بچی گڑیا جو اپنی کپڑے دھونے جانے والی ماں کے ساتھ نہر ماہی واہ گئی تھی، اچانک پیر پھسل جا نے سے نہر میں گر کر لاک ہو گئی۔ ر ا نی پور ،گمبٹ۔قومی شاہراہ پر پنجاب سے آنےوالی کوچ اور ٹریکٹر کے تصادم میں میانوالی کا رہائشی عبدالرزاق اور پنجاب کے شہر چکوال کا رہائشی سید سلطان شاہ ہلاک ہوگئے جبکہ محمد عثمان اور عثانی جو کراچی کے رہائشی ہیں شدید زخی ہو گئے ہیں ان سب کو گمبٹ اسپتال پہنچایا گیا ۔
کھوڑا کے مخدوم محلے میں 4 دوستوں نے مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے اپنے دوست این ای ڈی یونیورسٹی میں انجنئرنگ کے طالب علم 22 سالہ نوجوان وقار حسین سیال کو فون میسیج کرکے باہر بلوایا اور اغوا کرکے ایک اوطاق میں لیجا کر تشدد کرکے ہلاک کر دیا اس قتل میں ملوث ایک ملزم پیار علی کو رات کی تاریکی میں بھاگتے ہوئے پکڑا گیا جس کے کپڑے خون آلود تھے اس نے لوگوں کو قتل کی واردات کے متعلق تفصیل بتائی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے قاتلوں پیار علی خاصخیلی الطاف حسین جمانی فیروز علی خاصخیلی اور رفیق علی خاصیخیلی کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
شکارپورمیں انڈس ہائی وے پر کراچی سے پشاور جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ جسں کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 24سالہ زرار احمد کاکیپوٹہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا دوست نوجوان شعیب احمد کاکیپوٹہ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور بسم اللہ جان اور کلینر ساجد علی کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ جہان واہ کی حدود گاؤں ڈیئہ کے رہائشی نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آکر خود کو گولی مار لی ۔ دوسری جانب گڑھی یاسین میں مدیجی کے قریب گاؤں محمد مراد بروہی میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر 18سالہ نوجوان سجاد احمدنے زہریلی دوا پی لی۔ جسے گھروالوں نے بیہوشی کی حالت میں مدیجی اسپتال پہنچا یالیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
میرپورساکرو شہر میں چوکیدار شمن چانڈیو ہوٹل پر مزدوری کرنے والے13 سالا لڑکے(ص) سے زیادتی کر کے فرار ہو گیا۔دادومیں انڈس ہائی وے کے مقام پر جوہی موڑپر کار اور تیز رفتار کوچ کے درمیان خوف ناک حادثے میں کار میں سوارکشمور جانے والے اور دادو شہر کے قندرآباد محلے کے رہائشی ایک ہی خاندان اور جتوئی قبیلے کے تین افراد میاں بیوی یوسف جتوئی اور شمائلہ جتوئی بیٹا گل حسن جتوئی ہلاک ہوگئے ۔ سائرہ،سومیا ،ملکا اوررخسار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول ا سپتال دادو سے طبی امداد کے بعد نازک حالت میں نوابشاہ پیپلزمیڈیکل ا سپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رانی پورمیں ببروڈالنک روڈپر دوموٹر سائیکلو ں کے درمیان تصادم کےنتیجے میں نوجوان صحبت خان جاں بحق جبکہ خدابخش،رب نواز اورغلام نبی بروہی زخمی ہو گئے۔خیرپورناتھن شاہ پرپیارو لنک روڈ کے مقام پر موٹر سائیکل بھینس سے ٹکرانے کے نتیجے میں موتر سائیکل پر سوار محمد ایوب ہلاک ہوگیا۔علاوہ ازیں تھرڑی محبت پولیس نے بکی جوا کے 2 اڈوں پر اچانک چھاپہ مارکرامین کھوکھر،مزمل سومرو،عمران ناریجو،امتیاز سومرو،سجاد سولنگی اور وزیر سولنگی سمیت تیس افرد کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا،جبکہ کچہ کےعلائقہ پاٹ شریف کے قریب گاؤں سعید خان چانڈیو اور گاؤں گاجانی چانڈیو میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو زخمی ملزمان مور چانڈیو اور سوڈھو چنڈیو سمیت پانچ ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ۔
جیکب آباد میں سٹی تھا نے کی حدود میں واقع پوسٹ آفس اسٹریٹ میں صحافی مصطفی علی خان کی پوتی مائرہ کے کانوں سے ملز ما ن زبردستی سونے کی بالیاں اتار کرلے گئے ہے ۔ٹنڈو جان محمد کے مین بازار میں واق دکان سے ہزاروں روپےسمیت دیگر اشیائ لوٹنے والے ملزمان شہباز آرائیں اور واصف آرائیں کو مسروقہ مال سمیت گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم عاطف آرائیں فرار ہو گیا ۔ٹھٹھہ پر قومی شاہراہ پر پک اپ، کار اور رکشا میں تصادم کے نتیجے میں 2 سالہ شہمیر موقع پر جاں بحق جبکہ صغریٰ، حسینہ ، جینا ، حوی ، راجہ، راجو اور احسان سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔