واٹس ایپ نے غلطی سے بھیجے گئے پیغام کو حذف کرنے کا دورانیہ بڑھادیا

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی معروف ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ میں ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں مزید سہولت جلد فراہم کر دی جائے گی۔

واٹس ایپ نے گزشتہ برس ڈیلیٹ فار ایوری ون کا فیچر متعارف کیا تھا جس کی مدد سے صارف 7 منٹ کے دورانیہ میں بھیجا گیا غلط پیغام ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔

لیکن اگر 7 منٹ بعد اس میسج کو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی جائے تو اسے حذف کرنا ممکن نہیں ہوتا تاہم اب صارف کو اس جھنجھٹ سے بھی نجات جلد مل جائے گی۔

کمپنی کے مطابق جلد ہی اس فیچر میں سہولت بڑھا دی جائے گی اور 7 منٹ کے بجائے 1 گھنٹے سے زائد وقت(4,096 سیکنڈز) تک میسج ڈیلیٹ کرنے کی مہلت ہوگی۔

فی الحال اس کی آزمائش چند اینڈرائڈ صارفین کے لیے کی جارہی ہے جبکہ آزمائش مکمل ہونے کے بعد اسے تمام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ میں لکھے گئے میسج کو دبانا ہوگا جس سے اسکرین کے اوپر ٹریش آئیکون واضح ہوجائے گا۔

اینڈرائڈ کے بعد واٹس ایپ یہ فیچر آئی فون صارفین کے لیے بھی متعارف کرادے گا۔

مزید خبریں :