Time 05 دسمبر ، 2020
دلچسپ و عجیب

اس خوبصورت انگوٹھی میں کتنے ہیرے ہیں؟

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

پھول کی طرح دکھنے والی باریک ہیروں سے جَڑی اس خوبصورت انگوٹھی کے بارے میں یہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے کہ اس میں ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں ہیرے جَڑے ہوئے ہیں۔

بھارتی شہری نے اس انگوٹھی کو بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے کیونکہ اس انگوٹھی میں 12 ہزار 638 چھوٹے چھوٹے ہیرے جَڑے ہوئے ہیں۔

ہزاروں ہیروں والی انگوٹھی بنانے والے بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس انگوٹھی کا نام 'دی میری گولڈ' رکھا ہے جب کہ اس کا وزن 165 گرام ہے۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی انگوٹھی بنانا چاہتے تھے جس میں 10 ہزار سے زائد ہیرے لگے ہوئے ہوں اور بلآخر وہ ایسی انگوٹھی بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس انگوٹھی کو فروخت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ یہ انگوٹھی ان کا فخر ہے اور اس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

مزید خبریں :