19 اکتوبر ، 2012
ٹوکیو… جاپان میں ماہرین نے ایک ایسی منفرد روبوٹک وہیل چیئر متعارف کر وائی ہے جو سیڑھیاں چڑھنے کیلئے اپنے ٹائروں کو ٹانگوں میں تبدیل کر نے کی صلا حیت رکھتی ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی حامل اس وہیل چیئر میں ایسا نظام نصب کیا گیا ہے جس کے تحت یہ اس پر بیٹھے شخص کو گرائے بغیر سیڑھیوں پر آہستگی سے ایک ،ایک ٹائر رکھ کر اوپر کی جانب چڑھتی ہے۔سیڑھیاں چڑھنے کے علاوہ اس منفرد وہیل چیئر میں غیر ہموار راستوں پر بھی کسی دقت کے بغیر چلنے کی صلا حیت مو جود ہے۔