19 اکتوبر ، 2012
ہیلنسکی…فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک کھلاڑی نے فٹ بال میں اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر نے کیلئے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک ہی وار میں زبردست گول کرکے سب کو حیران کر دیا ۔ اس ماہر کھلاڑی نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر 12گز کی دوری سے کک ماری اور فٹ بال بغیر کسی غلطی اور رکاوٹ کے سیدھا گول پوسٹ میں پہنچ گئی۔اس کی مہارت اور کک میں اس قدر طاقت تھی کہ گول کیپر بھی فٹ بال کو روک نہ سکا اور اسے داد دینے پر مجبور ہو گیا ۔