20 اکتوبر ، 2012
ایمسڈرڈم . . ..نیدر لینڈز کی ایک ٹیکنالوجی فرم کے ذہین دماغوں نے خالص ٹائٹینیم دھات کی مدد سے قیمتی ماؤس ڈیزائن کرلیا ہے۔جیولری اور اسپیس کے شعبے میں زیرِ استعمال رہنے والی بہترین معیاری دھات ٹائی ٹینیم سے ہاتھ سے تراشے گئے اس ماؤس کا ڈیزائن بیحد پتلا اور نفیس رکھا گیا ہے۔اندرونی طور پر پلاسٹک کا ڈھانچہ لیے اس ماؤس کا اوپری حصہ مکمل طور پر ٹائی ٹینیم سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اسکرولنگ کے لیے لگایا گیا پہیہ خاص پتھر(Neodymium) سے کاٹا گیا ہے۔بہترین اور نفیس آلات کے متلاشی لوگوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیے گئے اس کمپیوٹر ماؤس کی قیمت صرف520ڈالر ہے۔