دلچسپ و عجیب
22 اکتوبر ، 2012

پولینڈ :دنیا کا پتلے ترین گھررہائش کے لیے مکمل تیا ر

پولینڈ :دنیا کا پتلے ترین گھررہائش کے لیے مکمل تیا ر

وارسا…پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں دنیا کا پتلا ترین گھر تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد اب رہائش اختیارکرنے کے لیے بالکل تیار ہے۔وارسا میں دو عمارتوں کے درمیان موجود پتلی سے گیپ میں تعمیر کیے جانے والا اس گھر کا سب سے چوڑا حصہ120(47انچ)سینٹی میٹر جبکہ سب سے پتلا حصہ صرف71(27انچ)سینٹی میٹر پر محیط ہے۔Keret Houseنامی اس ڈبل اسٹوری گھر کومکمل طور پر المونیم اور پلاسٹک شیٹس کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔46اسکوائر فٹ کے کُل فرش والے اس اپارٹمنٹ میں ڈبل سائز بیڈ،کچن،واش روم اور چھوٹا سا ڈائننگ ایریا موجود ہے جس میں معروف شخصیات تھوڑے تھوڑے وقت کے لیے رہائش اختیار کرکے عام لوگوں میں کم سے کم جگہ میں بھی باآسانی زندگی گزارنے کا شعور اُجاگر کرینگی۔

مزید خبریں :