دلچسپ و عجیب
22 اکتوبر ، 2012

ساؤ پاؤلو کا آرٹسٹک گھر:بناوٹ کے لیے انوکھی اشیاء کا استعمال

ساؤ پاؤلو کا آرٹسٹک گھر:بناوٹ کے لیے انوکھی اشیاء کا استعمال

ساؤپاؤلو…گھر بنانا اور گھر کی سجاوٹ کرنا ہمیشہ سے ایک مشکل مرحلہ رہا ہے لیکن کچھ لوگ مشکل کاموں کو بھی آرٹسٹک انداز میں کرنے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔برازیل کے شہر ساؤ پولو کی کچی بستی سے تعلق رکھنے والے51سالہEstevao Conceicaoکا شمار بھی ایسے ہی آرٹسٹوں میں کیا جاتا ہے جو اپنے منفرد ہنر کی پہچان کروانا جانتے ہیں۔اس آرٹسٹ نے کچی آبادی میں اپنے گھر کو مختلف اشیاء ،مجسموں اور روزمرہ استعمال کی عام اشیاء کی مدد سے اس خوبصورتی سے ڈیزائن کیا ہے کہ دیکھنے والوں کو کسی آرٹسٹک شاہکار کا سا گمان ہوتا ہے۔اس گھر کی بنیادوں اور دیواروں کی بناوٹ سے لیکر پورے گھر کی سجاوٹ تک کے لیے Conceicao نے جوتوں،کپڑوں،سجاوٹی اشیاء،کھلونوں،ٹائم پیس ،جانور اور انسانوں کے مجسموں سے لیکر ناکارہ پرزہ جات اور برتنوں تک کا اس خوبصورتی سے استعمال کیا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ دور دور سے اِسے دیکھنے یہاں پہنچ رہے ہیں۔

مزید خبریں :