23 اکتوبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…عام طو ر پر بلند ترین عما رتوں کی چھتوں سے بیس جمپنگ کا مظاہر ہ پیش کیا جا تا ہے لیکن امریکا میں منچلوں نے دریا کے اوپر بنے پُل سے بیس جمپنگ کا جا ن لیوا ایڈونچر پیش کیا۔اس مظاہرے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ان نو جوانوں نے پُل کے اوپر کھڑے ہوکر 8 سو 76 فٹ کی بلندی سے یکے بعد دیگرے پانی کی طرف چھلانگ لگا کر اس خطر نا ک کرتب کے کارنا مے کو سر انجام دیا۔ ان جمپرز کی چھلانگ لگانے سے لے کرز مین کی سطح تک پہنچے تک کے تما م مرا حل کو دیکھنے کیلئے لو گوں کا ہجوم بھی وہاں مو جود تھا جسے کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا گیا۔