23 اکتوبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانیہ کی ننھی فن کارہ Almaابھی تو سات ہی سال کی ہے لیکن مو سیقا رانہ صلاحیتوں سے ما لا ما ل ہے ۔ بچی اپنی ننھی ننھی انگلیوں سے مہارت سے پیا نو اور وائلن بجا تے ہوئے ایک دو نہیں بلکہ کئی خوبصورت دھنوں کے سُر بکھیر تی ہے۔ موسیقی کے اِن آلات کو بجانے میں اس کی مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے موسیقی کی کسی بھی قسم کی دھن بجانے کو کہا جائے تو یہ جھٹ سے وہی دھن بہترین طریقے سے بجانا شروع کر دیتی ہے۔