23 اکتوبر ، 2012
شنگھائی…این جی ٹی…چین کے شہرشنگھائی کے زہوجنگ قصبے میں ہاتھ سے تیار کردہ لالٹینوں کے پہلے بین الاقوامی میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔اس میلے میں شرکت کرنے والے افراد کو جہاں مختلف رنگوں،سائز اور اشکال کی لالٹینیں دیکھنے کو ملی وہیں ہزاروں رنگ برنگی روشنیوں سے سجی لالٹینوں سے بھرا آسمان خوبصورت نظارہ پیش کرتا رہا۔روایتی مقامی ڈانس سے شروع ہونے والا یہ میلہ ہفتے بھر جاری رہے گا جس میں ہاتھ سے تیار کی گئی چھوٹی بڑی دلچسپ انداز کی لالٹینیں نگاہوں کا مرکز رہیں گی۔