24 اکتوبر ، 2012
میکسیکو....ہر سال کی طرح اس سال بھی کم و بیش ایک بلین تتلیاں شمالی امریکا سے نقل مکانی کرکے میکسیکو پہنچ گئی ہیں۔چار انچ بڑے پَروں کی حامل خاصMonarchنسل کی یہ تتلیاں ہر سال اکتوبرمیں 2ہزار500طویل سفرطے کرکے میکسیکو کے گرم علاقے میں پہنچتی ہیں جہاں سورج کی گرماہٹ سمیٹنے کیساتھ ساتھ اپنی نسل کی افزائش پر بھی توجہ دیتی ہیں۔صرف دو مہینے زندہ رہنے والی یہ خاص نسل کی تتلیاں جب میکسیکو کے جنگلات میں پہنچتی ہیں تو درختوں پر چمٹی ان تتلیوں کے جھنڈ کے جھنڈ خوبصورت نظارہ پیش کرتے نظر آتے ہیں۔