دلچسپ و عجیب
31 دسمبر ، 2012

سمندر کی گہرائی میں کچھوے کی غوطہ خورسے دوستی

سمندر کی گہرائی میں کچھوے کی غوطہ خورسے دوستی

بنکاک…انسان ہو یا جانو ر ہر کسی کو تنہا ئی بُری لگتی ہے اور اس کا عملی مظاہرہ تھائی لینڈ کے سمندر میں ایک معصوم کچھوے نے پیش کیا۔ ایک غوطہ خور گہرے سمندر میں کھڑے بحری جہاز کے نچلے حصے میں مرمت کے لئے پہنچا تو کچھ ہی دیر میں وہاں یہ کچھوا بھی آ پہنچااور غوطہ خور کو دیکھ کر اتنا خوش ہوا کہ کسی پالتو کتے اور بلی کی طرح اس کے گرد چکر لگانے لگا۔ صرف یہی نہیں بلکہ مسٹر ٹرٹل مسلسل غوطہ خور سے بے لوث محبت اور اُنسیت کا اظہار کرتا رہا جس کی شاید اولین ترجیح یہی تھی کہ یہ غوطہ خور اسے اکیلا چھوڑ کر نہ جائے اور اس کے ساتھ ہی پانی میں رُکارہے۔

مزید خبریں :