سپر مون کا نظارہ: دنیا کے مختلف ممالک سے حیرت انگیز تصاویر

فوٹو بی بی سی ماہرین موسمیات
فوٹو بی بی سی ماہرین موسمیات

سپر مون کا نظارہ ہمیشہ ہی ہر دیکھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے اور لوگ اس قدر اس کی خوبصورتی میں کھو جاتے ہیں کہ اسے کیمرے کی آنکھ میں بھی قید کر لیتے ہیں۔

دنیا بھر میں سپر مون کو دیکھنے کے لیے کئی عرصے پہلے سے ہی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے بعد کہ اسے کب دیکھا جاسکے گا، لوگوں میں اشتیاق مزید بڑھ جاتا ہے اور  فوٹو گرافرز اپنے ہائی ڈیفینیشن کیمروں کو تیار کر لیتے ہیں اور دلچسپ تصاویر یاد کے طور پر کھینچتے ہیں۔

امریکا کی فلکیات اور خلائی ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب بھی دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا اور کہا جارہا ہے کہ تین دن تک مزید اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

سپر مون کیا ہوتا ہے؟

سپر مون کا مطلب چاند کا زمین کے گرد معمول سے بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دینا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چاند کا زمین سے قریب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ چاند کے مدار کا کامل دائرہ شکل کا نہ ہونا ہے کیونکہ زمین کی کشش اسے اپنی جانب کھینچتی ہے اور اسی لیے چاند کی مدار کی شکل انڈے جیسی یعنی oval ہے۔

یہ فوٹو یونان کے کیپ سوونین میں پوسیڈن کے قدیم مندر کی ہے جہاں سپر مون کو دیکھا جاسکتا ہے/ رائیٹرز
یہ فوٹو یونان کے کیپ سوونین میں پوسیڈن کے قدیم مندر کی ہے جہاں سپر مون کو دیکھا جاسکتا ہے/ رائیٹرز
یہ تصویر برطانیہ کے لائیٹ ہاوس سینٹ میری کی ہے جہاں سپر مون کو دیکھا گیا ہے__فوٹو/ پی اے
یہ تصویر برطانیہ کے لائیٹ ہاوس سینٹ میری کی ہے جہاں سپر مون کو دیکھا گیا ہے__فوٹو/ پی اے
یہ فوٹو انگلینڈ کے شمال مشرق کے ملک نارتھمبرلینڈ سے لی گئی ہے/ فوٹو: پی اے
یہ فوٹو انگلینڈ کے شمال مشرق کے ملک نارتھمبرلینڈ سے لی گئی ہے/ فوٹو: پی اے
ترکیہ کے مشہور مسجد آیا صوفیہ کی تصویر ہے جہاں سپر مون کا نظارہ کیا گیا/ فوٹو ای پی اے
ترکیہ کے مشہور مسجد آیا صوفیہ کی تصویر ہے جہاں سپر مون کا نظارہ کیا گیا/ فوٹو ای پی اے 

سپر مون کا نظارہ: دنیا کے مختلف ممالک سے حیرت انگیز تصاویر
please wait while file is uploading on server

مزید خبریں :