اکثر گھروں کی دیواروں پر یہ عجیب ڈیزائن کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟

اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے / فائل فوٹو
اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے / فائل فوٹو

آپ نے اکثر گھروں کی دیواروں (عموماً چھت کی دیوار) پر دیکھا ہوگا کہ اس میں پوپ کارن جیسے دانوں کا ڈیزائن بنا ہوتا ہے۔

جو دیکھنے میں تو زیادہ اچھا نہیں لگتا مگر پھر بھی اس کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟

اس ڈیزائن کو پوپ کارن ceiling کہا جاتا ہے جو ایک فرسودہ ڈیزائن محسوس ہوتا ہے۔

یہ ڈیزائن 1920 اور 1930 کی دہائی میں مقبول ہوا تھا اور اب بھی اکثر پرانے گھروں میں یہ نظر آجاتا ہے۔

اس ڈیزائن کے استعمال کا بنیادی مقصد بھی کافی دلچسپ ہے۔

ہموار ڈیزائن کے مقابلے میں پوپ کارن ceiling کے لیے اضافی فنشنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

جب اس ڈیزائن کا استعمال کیا جاتا ہے تو دیوار میں موجود خامیاں یا غلطیاں چھپ جاتی ہیں اور ان کو درست کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

اس سے گھروں کے مالکان کو پیسے بچانے میں مدد ملتی ہے۔

اس کا ایک اور فائدہ بھی حیران کر دینے والا ہے۔

یہ ڈیزائن آواز جذب کرنے کے لیے بہترین ہوتا ہے، یعنی گھر کا شور باہر تک نہیں پہنچتا۔

اس ڈیزائن کے نوکدار دانے آواز کی شدت اور گونج کو دبا دیتے ہیں۔

ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ اس ڈیزائن میں گرد و غبار چھپ جاتا ہے جس کے باعث دیواروں کی زیادہ صفائی کی ضرورت نہیں رہتی۔

مزید خبریں :