سندھ میں ڈائریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، 83 ہزار افراد مبتلا

رواں سال ہیضہ کے53 کیسز سامنے آچکے ہیں لیکن سب سے زیادہ 32 ہزار 57 ڈائریا کے کیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے/ فائل فوٹو
رواں سال ہیضہ کے53 کیسز سامنے آچکے ہیں لیکن سب سے زیادہ 32 ہزار 57 ڈائریا کے کیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے/ فائل فوٹو

کراچی: صوبہ سندھ میں ڈائریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق  ڈائریا  کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث رواں سال 83 ہزار سے زائد افراد ڈائریا کا شکار ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ہیضہ کے53 کیسز سامنے آچکے ہیں لیکن سب سے زیادہ 32 ہزار 57 ڈائریا کےکیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ سب سےکم 3 ہزار 952 ڈائریا کے کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے، 12 ہزار 486 ڈائریا کےکیسز ضلع غربی میں رپورٹ ہوئے جب کہ 6 ہزار834 ڈائریا کے کیسز ضلع جنوبی میں سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق 4 ہزار 535 ڈائریا کے کیسز ضلع کیماڑی میں رپورٹ ہوئے اور 8 ہزار  952 ڈائریا کیسز ضلع شرقی میں سامنے آئے۔

مزید خبریں :