جرائم
Time 15 ستمبر ، 2023

لاہور: سب انسپکٹر کے قتل الزام میں زیر حراست ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈاکو کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس دوران زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا: پولیس— فوٹو: فائل
ڈاکو کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس دوران زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا: پولیس— فوٹو: فائل

لاہور میں سب انسپکٹر کو قتل کرنے کے الزام میں زیر حراست ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزم ناظم سے موٹرسائیکل بر آمد کر کے تھانہ مناواں سے واپس آ رہی تھی کہ ہلاک ڈاکو کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کی لیکن گرفتار ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر حملہ کرنے والے اس کے ساتھیوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو ناظم بھی مارا گیا۔

مزید خبریں :